لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ شعیب صدیقی کی قرارداد جمع

لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ شعیب صدیقی کی قرارداد جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف نے پنجاب کے شہری و دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 10سے16گھنٹے کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے عوام اس اقدام سے سخت نالاں اور اضطراب کا شکار ہیں ابھی موسم گرما کا باقاعدہ آغاز بھی نہیں ہوا جبکہ بجلی غائب ہو چکی ہے صنعتی پیداوار واضح حد تک کم ہو رہی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ مہنگائی میں اضافے کا باعث بھی بن رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...