عوام نواز شریف اور آصف زرداری کی اصلیت جان چکے ،عار فبٹ

عوام نواز شریف اور آصف زرداری کی اصلیت جان چکے ،عار فبٹ

لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے رہنما عارف بٹ نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف اور آصف زرداری کی اصلیت جان چکے ہیں،آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی منافقت کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، عارف بٹ نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنی اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو بچانے کے لیے ایک ہو چکے ہیں،تحریک انصاف عوام کی طاقت سے کرپٹ اور بد دیانت ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی اور عوام کو ان سے نجات دلائے گی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف 21سالوں سے کرپشن کے خاتمے کی جنگ لڑرہی ہے ، کرپشن اورلوٹ نے ملکی بنیادیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر ملک وقوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ، جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ، پانامہ کیس موجودہ حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا ہے مک مکاؤ کی سیاست کر نیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں،ہم ہی ملک میں حقیقی اپوزیشن کر رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہم حق سچ ‘ آئین وقانون اور حقیقی جمہو ریت کی بات کرتے ہیں،حکمرانوں کو قوم سے مسائل کے حل کیلئے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملد درآمد کر نا ہوگا،تحر یک انصاف ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...