دوسروں پر الزام لگانے والے اپنے بڑو ں کی کرپشن کا حساب دیں،پرویزملک

دوسروں پر الزام لگانے والے اپنے بڑو ں کی کرپشن کا حساب دیں،پرویزملک

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں ،عمران خان سے جواب مانگیں تو ملکی اداروں کو گالیاں دینا شروع ہو جاتے ہیں،دوسروں پر الزام لگانے والے پہلے اپنے بڑوں کی کرپشن کا حساب دیں۔

،خود بھی اپنے بڑوں کرپشن سے ہی یہاں تک پہنچے ہیں،ان کا سب سے بڑا مسئلہ آگے بڑھتی ہوئی پاکستان کی ترقی ہے جو عمران خان کو برداشت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز ایم پی اے ،عامر خان، تنویر ضیاء بٹ،احسن شرافت،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہعمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...