دس ہزار ایجوکیٹرز کی تنخواہیں اس ماہ بند ہو جائیں گی حکومت پنجاب نوٹس لے،محمد اجمل

دس ہزار ایجوکیٹرز کی تنخواہیں اس ماہ بند ہو جائیں گی حکومت پنجاب نوٹس ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کے دس ہزار ایجوکیٹرز کی تنخواہیں اس ماہ بند ہو جائیں گی حکومت پنجاب فی الفورضروری احکامات جاری کر ے ۔بلا تفریق تمام اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کیے جائیں اور سرکاری سکولوں کی نجکاری بند کی جائے۔ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں کے مرکزی عہدداران جن میں محمد اجمل شاد صدر ایس ای ایس، رشید احمد بھٹی صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن، اللہ رکھا گجر صدر پی ٹی یو ،محمد اسلم گجر صدر سکول ایجوکیشن سروس ، اللہ بخش قیصر صدرپی ٹی یو، محمد اشفاق نسیم صدر ایم سی ٹیچرز یونین ،حافظ عبدالناصر سابقہ صدر ایس ایس اے ، محمد اختر کنوینئیر یو ٹی سی لاہور، طارق محمود کنوینئیر یو ٹی سی پنجاب ، حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ اور کاشف شہزادچوہد ری سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ وہ ایجوکیٹرز جنہوں نے وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں ریگولر ہونا تھا لیکن ضلعی تعلیمی افسران کی نااہلی کی وجہ سے انہیں ریگولر نہیں کیا گیا۔ ان کا تین سالہ کنٹریکٹ اپریل میں ختم ہو چکا ان کی تنخواہیں اس ماہ بند ہو جائیں گی اور پنجاب بھر میں تقریبادس ہزار ایجو کیٹرز کے گھرانوں میں معاشی ابتری ہو گی۔ اساتذہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا حکومت پنجاب فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ضروری احکامات جاری کرے۔ یونائٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے اجلاس میں 19، اپریل 2017بروز بدھ کو اساتذہ کی احتجاجی ریلی از مسجد شہدا تا دفتر وزیر اعلی پنجاب لاہور کے انتظامات کو حتمی ترتیب دے گی اور 20اپریل کے بعد پنجاب بھر کہ ہر ضلع کے ہر شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کے طلباء وطالبات کے ہمراہ احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کے لیے بھی حتمی پروگرام تشکیل دیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مطالبات کی حتمی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ کیونکہ اساتذہ کے مطالبات بر حق اور جائز ہیں مزید یہ کہبلا تفریق تمام اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کیے جائیں اور سرکاری سکولوں کی نجکاری بند کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...