ایسٹر کے تہوار پر خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے مسیحی رہنماؤں کا مطالبہ

ایسٹر کے تہوار پر خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے مسیحی رہنماؤں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فورم :دیبا مرزا :تصاویر :ندیم احمد )مسیحیوں کے مذہبی تہوار ’’ ایسٹر‘‘ کے حولے سے مسیحوں کے سیا سی اور مذہبی راہنما ؤں مسلم لیگ( ن) منیا رٹی ونگ کے نا ئب صدر وسیم راجہ ،ڈاکٹر ایرک جنگ بہادر صدر ویسٹرن چرچ پاکستان ،شہزاد سہو ترا ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل لاہور،زاہد نذیر بھٹی صدر پاکستان منیا رٹی کو نسل ،بشپ یعقوب پال یو نا ئیڈڈ بشپ کو نسل،فادر جوذف شہزاد،با بو شفیق الیاس اور ظہیر با بر نے’’ پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایسٹر کا تہوار نئی امید اور خو شی کی ایک علا مت کے طور پر منا یا جا تاہے ،اور مسیحی برادری کے روزے ہمیں صبر اور استقا مت اور مثبت کردار کو اجا گر کر تے ہیں ، حکو متی سطح پر اقلیتوں کے لئے مختص 5%کو ٹہ پر عملدآمد ا ور ہمارے سلیبس میں ہمارے قو می ہیروز کے بارے میں بھی مواد شامل ہو نا چاہیے ،منیا رٹی کے لئے عیدین جیسے موقع پر سپیشل گفٹ اور خصو صی پیکج بھی دیے جا ئیں تا کہ ہم بھی اس خوشی کو بھرپور طریقے سے منا سکیں۔بشپ یعقوب پال اور فادر جوزف شہزاد کا کہنا تھا کہ ایسٹر ہمیں خوشی اور امید کی نئی کرن دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری یہ گزارش ہے کہ حکومتی سطح پر لفظ عیسائی کی بجائے مسیحی برادری کا لفظ استعمال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب کی طرح ہمارے مذہب میں بھی روزے کے جو ایام ہیں نہایت احترام کے ساتھ رکھے جاتے ہیں ان کے حوالے سے متضاد باتیں کرنا غلط ہے ہم اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے روزں کا بھی احترام کیا جائے۔ڈاکٹر ایرک نے کہا کہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا تھا ہمیں بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ملنا چاہئے پاکستان کے قیام میں ہمارے بزرگوں کا بھی کلیدی رول رہا ہے اسی لئے ہمیں مساوی حقوق حاصل ہونے چاہئے اور ہمارا جو مقام بنتا ہے وہ ہمیں ملنا چاہئے۔ پیٹرک جنگ بہادر نے کہا کہ ہماری کمیونٹی اس وقت بہت سی مشکلات سے دو چار ہے تعلیم بہت ضروری ہے چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑا فرق پڑتا ہے کیونکہ یہاں پر تو ہماری کمیونٹی کے لوگ اگر گلاس اٹھا لیں تو اس پر بھی ایشو بنا لیا جاتا ہے پیار محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔شہزاد سہوترا نے کہا کہ گورنمنٹ سطح پر کام ہو رہا ہے۔ظہیر بابر نے کہا کہ جس طرح سے مسلمان بھائیوں کے لئے ماہ رمضان میں پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے اسی طرح سے جب ہمارے روزے شروع ہوتے ہیں تو ہمارے لئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان ہونا چاہئے ۔ وسیم راجہ کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کو حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا ہو گا ۔بابو شفیق الیاس نے کہا کہ میں سب سے پہلے پاکستان اخبار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے ہم کو دعوت دی کہ ہم یہاں آکر اپنی بات کر سکیں روزوں کے اس بابرکت ایام میں ہمیں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔زاہد نذیر بھٹی کا کہنا تھا کہ ایسٹر ہمیں پیار اور محبت کا درس دیتا ہے ۔