سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے 27 جونئیر کلرکوں کی ترقی

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے 27 جونئیر کلرکوں کی ترقی

لاہور(خبرنگار) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے 27 جونئیر کلرک کو بطور سینئر کلرک ترقی پانے کا محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ ترقی پانے والوں میں محمد شہزاد انور، امروزیہ مشتاق ، محسن محمود ، سکندر مطفیٰ ، شبانہ بابر ، آمنہ سعید ، شگفتہ حنیف ، خالدہ بی بی ، آمنہ زمان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کی جانب سے ترقی پانے والوں کو مبارکباد ۔ دوسری جانب پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرزا صغیر احمد کو بطور پریس سیکرٹری لاہور ڈویژن ظفر علی خان گروپ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر مبارکباد دی۔

ایسوسی ایشن نے ظفر علی خان صدر پنجاب اور صفدر حسین صدر اور جنرل سیکرٹری مختار احمد گجر کی جانب سے اس فیصلے کو احسن قرار دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...