پوسٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ کے چیئرمین کی قیادت میں وفدکا اردوسائنس بورڈکا دورہ

پوسٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ کے چیئرمین کی قیادت میں وفدکا اردوسائنس بورڈکا ...

پوسٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ کے چیئرمین کی قیادت میں وفدکا اردوسائنس بورڈکالاہور( ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ کے چیئرمین شعبہ اردوڈاکٹر اکرم سرا کی قیادت میں اساتذہ ،طلبہ اورطالبات کے وفدنے اردوسائنس بورڈکا دورہ کیا۔ وفدنے ڈائریکٹرجنرل اردوسائنس بورڈڈاکٹرناصرعباس نیّرسے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نے اردوسائنس بورڈکے اغراض ومقاصداورسائنسی وسماجی علوم کے فروغ کے لیے بورڈکی خدمات اورمنصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹرجنرل نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بورڈ اردوزبان کو علمی اورسائنسی زبان کامقام دلانے، معلومات سے بھرپور اوراسے مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ہمارے ہاں اردو میں مواد بالخصوص سائنسی کتب کی شدیدکمی ہے۔بورڈاس کمی کو دُورکرنے کے لیے سائنسی اورسماجی علوم کی فرہنگیں جلد شائع کرے گاجن سے طلبا، اساتذہ اورعام افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔

ڈاکٹرناصرعباس نیّرنے کہاکہ جدید دورکے تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے سائنسی وسماجی موضوعات پر کتابیں لکھنے اورترجمہ کرنے والوں کے لیے اردوسائنس بورڈ کورس جلد شروع کررہاہے ، جس میں نوجوان مصنفین اورمترجمین کو اردوزبان میں سائنسی موضوعات پر لکھنے اورترجمہ کرنے کی تربیت دی جائے گی۔وفدنے کتب ڈسپلے سنٹر، لائبریری اورکمپیوٹرلیب سمیت بورڈکے مختلف شعبوں کادورہ کیا اورقومی زبان میں سائنسی اورسماجی علوم کے فروغ کے لیے ادارے کی خدمات کوسراہا۔پروفیسرحبیب الرحمن اورپروفیسر فخربخاری بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...