لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شجرکاری کی خصوصی مہم شروع

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شجرکاری کی خصوصی مہم شروع

لاہور( پ ر ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثرنے ڈین ،ڈائریکٹرز ، فیکلٹی اور طالبات کے ہمراہ بوٹینیکل گارڈن میں پودا لگایا اور بعد ازاں وائس چانسلرآفس کے باہر آگاہی واک میں حصہ لیا۔ وائس چانسلر نے شجرکاری مہم شروع کرنے پر شعبہ باٹنی اور شعبہ انوائرنمنٹل سائنس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بوٹینکل گارڈن کے قیام سے سر سبز کیمپس اور اس سے بڑھ کر شاداب پاکستان کا خواب پورا ہوگا۔کیمپس کو سر سبز وشاداب بنانے کیلئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثر نے دو ماہ قبل کیمپس کی تین کنال اراضی باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی اور ہدائت کی کہ ریسرچ سے ایسے پودے ڈویلپ کئے جائیں جو تیزی سے نمو پائیں،ماحول دوست ہوں اور پاکستان کی آب و ہوا سے مطابقت رکھتے ہوں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ درخت زندگی ہیں اور کسی بھی ملک کی اقتصادیات کا اہم جزو ہیں اس حوالے سے شجرکاری پروگرام قابل تعریف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...