پیف پارٹنرز پر نئے داخلوں کی پابندی ختم کی جائے، مزمل اقبال

پیف پارٹنرز پر نئے داخلوں کی پابندی ختم کی جائے، مزمل اقبال

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد اور دیگر عہدیداروں اجمل اشفاق صادق صدیقی، رضوان یوسف، حاجی محمد اسحاق اور دیگر نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ پیف پارٹنرز پر نئے داخلے کی پابندی فی الفور ختم کی جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب پڑھو پنجاب۔ بٖڑھو پنجاب کی تشہیری مہم جاری رکھے ہوئے ہے لیکن دوسری طرف پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ اداروں کو نئے داخلوں سے روکا جا رہا ہے۔ اس لئے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت پنجاب کے الحاق شدہ اداروں کو داخلے کی غیر مشروط اجازت دی جائے۔

تاکہ یہ ادارے بھی تعلیم کیلئے پنجاب میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا تعلیمی ویژن شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...