شہبازشریف کی انتھک محنت کو دنیا میں پنجاب سپیڈ کا نام دیا گیا،ملک نثار

شہبازشریف کی انتھک محنت کو دنیا میں پنجاب سپیڈ کا نام دیا گیا،ملک نثار

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 115ملک نثار کھوکھرنے کہا ہے کہ پنجاب میں منصوبوں کی بروقت اور بلاتعطل تکمیل کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف دن رات محنت کررہے ہیں جبکہ اس سلسل میں پاکستان کا دوست ملک چین کے مالیاتی ادارے پاک چین تعاون کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے وسائل کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی پر ایگزم بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے شہبازشریف کی انتھک محنت کی وجہ سے دنیا بھر میں پنجاب سپیڈ کا لفظ استعمال ہوتاہے پنجاب حکومت اور پاکستان کے عوام کیلئے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم اس سپیڈ کو برقرار رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...