جامعہ اشرفیہ لاہور میں تین روزہ سالانہ خوبصورت پھولوں کی نمائش کا افتتاح

جامعہ اشرفیہ لاہور میں تین روزہ سالانہ خوبصورت پھولوں کی نمائش کا افتتاح

لاہور (پ ر) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں موسم بہار کی آمد کے موقع پر حسبِ سابق گلشنِ حسن اور گلشنِ ام حبیبہ میں اپنی مدد آپ کے تحت تین روزہ سالانہ خوبصورت پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، اور معروف سماجی شخصیت اقبال احمد قرشی نے کیا اس موقعہ پر عثمان احمد پراچہ، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، مولانا حسن اشرفی، توصیف احمد عباسی، حافظ حماد حسن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور بشیر احمد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نمائش میں درجنوں اقسام کے پھولوں کے علاوہ پودوں کی کانٹ چھانٹ کے ذریعہ انتہائی مہارت اور خوبصورت انداز میں لفظ اللہ، اسم محمد ؐ، ماشاء اللہ، بسم اللہ اور دیگر خوبصورت اسماء لکھے گئے جن کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...