پنجاب یونیورسٹی میں انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی میں انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ120ویں سالانہ انٹر کالجیٹ (بوائز) ایتھلیٹکس چیمپن شپ2016-17کی افتتاحی تقریب پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس اتھیلٹک گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ پنجا ب سے 31الحاق شدہ کالجوں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز شاہد محمود گل ، قائم مقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹرسپورٹس محمود خالد چوہدری ،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز زبیر اکرم ، آفشیلز اور کھلاڑی طلبہ کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

افتتاحی روز ہ طلبہ کے مابین ہیمر تھرو، لانگ جمپ ،ڈسکس تھرو،ریلے ریس، رکاوٹوں والی ریس سمیت مختلف ریسوں کے مقابلوں کا انعقاد ہواجس میں 200میٹر ریس کے مقابلے میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے محمد ناصر نے جیتی ۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب بروز منگل (آج)3بجے دوپہر کو منعقد ہوگی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...