پارٹی فنڈنگ میں کرپشن پر عمران پوری قوم کو جواب دیں ، مریم اورنگزیب

پارٹی فنڈنگ میں کرپشن پر عمران پوری قوم کو جواب دیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب کرپشن کی گئی ہو تب ہی استثنٰیٰ اور دائرہ کار چیلنج کیا جاتاہے ۔پارٹی فنڈنگ میں کرپشن پر عمران خان پوری قوم کو جواب دیں ۔فنڈنگ کیس میں عمران خان کے وکیل کی طرف سے الیکشن کمیشن کو چیلنج کرنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پونے 2سال سے کیس الیکشن کمیشن میں ہے اور اتنے عرصے بعد آج الیکشن کمیشن کو چیلنج کرنے کا مطلب ہے کہ عمران خان نے چوری کی ہے تبھی وہ تلاشی نہیں دے رہے۔ عمران خان پارٹی فنڈنگ میں کرپشن پر پوری قوم کو جواب دیں۔ ادارے مستحکم ہورہے ہیں کسی کی خواہش پر فیصلہ نہیں دیا جاسکتا اور ادارے کی تضحیک کرنے سے کسی کا چہرہ صاف نہیں ہوگا۔ زکواۃ اور خیرات کو زمینوں کے کاروبار میں استعمال کرنے کاحساب دینا ہوگا۔خان صاحب سینہ زوری سے چوری نہیں چھپاسکتے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...