ملک و قوم کی خاطر قبائلیوں کی قربانیوں کی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:امیر مقام

ملک و قوم کی خاطر قبائلیوں کی قربانیوں کی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:امیر مقام

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)قبائلی عوام کی قر بانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ملک وقوم کی خاطر قبائلی عوام کی قر بانیوں کو حکومت قد ر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ،فاٹا اصلاحات کی منظوری بڑی کامیابی ہیں ،اصلاحات کے حوالے سے نوازشریف قبائلی عوام کے وکیل بن گئے تھے،فاٹا سپر لیگ کے افتتاحی تقریب سے انجیئنرامیر مقام کا خطاب خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود سپورٹس کمپلیکس میں فاٹا سپر لیگ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر م اور الحاج شاہ جی گل نے کہا کہ اصلاحات کے بعد فاٹا کو 110ارب روپے زیادہ ملیں گے فاٹا میں اصلاحات کے بعد قبائلی علاقوں سے اندھیروں کا دور ختمہو جائیگا اور تر قی کا دور شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ فاٹا سپر لیگ میں شر کت وزیراعظم محمد نوازشریف کے کہنے پر آیا ہوں کیونکہ انہوں نے کہاتھا کہ اس اہم سرگرمی میں شرکت ضروری ہیں امیر مقام نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں تھوڑا کام رہ گیا ہیں جو جلد مکملکیا جائیگا پاکستان بننے کے بعد جو قانون قبائلی عوام پر مسلط کی گئی تھی اس میں نہ ہائی کورٹ نہ سپریم کورٹ میں جا سکتے تھے اور نہ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی تھی لیکن اب وہ دور ختم گیا اور جلد صوبائی اسمبلی قبائلی عوام کے نمائندے موجود ہو نگے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے جو قر بانیاں دی ہے اس لئے نکا حق اسلام آبا د کے عوام سے بھی زیادہ ہیں اور وہ کوشش کر ینگے کہ قبائلی عوام کو بھر حق دلواسکے انہوں نے کہا کہ فاٹا سپر لیگ سے ثابت ہو گیا کہ قبائلی عوام امن پسند اور محبت کر نے والے لوگ ہیں اور جو لوگ قبائلی عوام کے بارے میں غلط تصور پیش کر رہے ہیں ان لوگوں کی نفی ہو گئی ہیں کیونکہ آج گراونڈ میں ہزاروں لوگ جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ قومی مشران سیاسی اور مذہبی لوگ بھی شامل ہیں جو خوش آئند ہیں امیر مقام نے کہا کہ اب وقت ہے کہ جو لوگ اصلاحات اور انضمام کے مخالفت کر رہے ہیں وہ آئیں اور قبائلی عوام کے ان خوشیوں میں شریک ہو جائیں انہوں نے کہا کہ وہ واضح کر نا چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت قبائلی عوام کے ساتھ ہیں اور وہ تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو بتا نا چاہتے ہیں کے وہ بھی قبائلی عوام کے ساتھ کھڑ ے ہو جائے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...