بٹ خیلہ ،ملاکنڈ ایجنسی کی اہم سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی سے رابطہ

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ ایجنسی کی اہم سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی سے رابطہ

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )مالاکنڈ ایجنسی تحصیل درگئی میں کئی اہم سرکردہ سیاسی کارکنوں اور عہدیدار وں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطے شروع کر دئیے ۔شمولیت کرنے والوں میں یونین کونسل مہردے ، کوپر ، سخاکوٹ خاص ، ورتیر اور یونین کونسل خرکی کے مختلف پارٹیوں کے سرکردہ کارکن شامل ہیں ۔ تحفظات دور ہونے کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ جن یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی دیگر جماعتوں میں شمولیت کے اطلاعات آرہے ہیں ان یونین کونسلوں کے مقامی قیادت سے وضاحت طلب کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ولایت خان باچہ نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی کے مرکزی ،صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی قائدین کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائیگی جس میں ان یونین کونسلوں کے مقامی قائدین کے خلاف کاروائی یا ان سے جواب طلب کرنے کی آپیل کی جائیگی جن یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی دیگر جماعتوں میں شمولیت کے اطلاعات موصول ہو رہے ہیں کیونکہ ان یونین کونسلوں کے مقامی قائدین کی عدم توجہ کی وجہ سے کارکن مایوس ہو رہے ہیں اس لئے ان سے باز پرس ضرور کی جائے ۔ پی ٹی آئی ملاکنڈ میں ایک مضبوط قوت ہے لیکن چند مقامی قائدین جو بڑے بڑے عہدوں کے حصول کے لئے بھاگ دوڑ تو کر رہے ہیں لیکن پارٹی کے مضبوطی اور کارکنوں کو متحد کرنے میں مخلص نہیں ہے اس لئے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض درپردہ عناصر پارٹی کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں اور اینٹی پی ٹی آئی سرگرمیوں کے ذریعے منفی پروپیگنڈے پھیلا رہے ہیں جن کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے اور ایسے عناصر کو بہت جلد بے نقاب کرینگے ۔ انہوں نے ڈویژنل صدر محمود خان ، ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ سمیت مرکزی و صوبائی قائدین سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کرنے کا اعلان کیا اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کی آپیل کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...