پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے :میاں جمشید الدین

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے :میاں جمشید الدین

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لوگوں کی روزمرہ زندگیوں میں خاطر خواہ آسانیاں پیدا ہو نگی۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر پشاور میں نوشہرہ کے عمائدین اور پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تمام یونین کونسلز میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کے بہتر معیار اوربروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت نگرانی کی جارہی ہے ۔میاں جمشید الدین نے دیگر سیاسی جماعتوں کی عوامی مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کے ماضی کا دور عوام اب تک بھولے نہیں ہیں وہ جس قدر بھی چاہیں عوام ان کو اپنا حق لوٹنے کا موقع کبھی فراہم نہیں کریں گے بلکہ عوام آئندہ انتخابات میں اقتدار کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کرنے والوں کا تاریخی محاسبہ کرنے کیلئے بے تابی سے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام تر توجہ عوام کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے اور اپنے جذبہ خدمت خلق اور خلوص نیت کے بل بوتے پر عوامی مسائل کا حل میں کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...