باجوڑ ہسپتال کے کلرکس اورکلاس فور ملازمین کا سہ روزہ احتجاج

باجوڑ ہسپتال کے کلرکس اورکلاس فور ملازمین کا سہ روزہ احتجاج

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ہسپتال کے کلریکل اور کلاس فور ملازمین کا پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے کے خلاف تین روزہ احتجاج شروع۔کلاس ون کو ایک لاکھ روپے الاؤنس دیا جاتا ہے لیکن کے پی کے حکومت کے پاس ہمیں 20ہزار الاؤنس دینے کیلئے خزانہ خالی ہے ۔مقررین ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں کلاس فور اور کلریکل ملازمین نے ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ایجنسی بھر سے محکمہ صحت کے کلریکل اور کلاس فور ملازمین نے بھر پور شرکت کی مقررین نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کلاس وون ملازمین کو ایک لاکھ روپے ہیلتھ الاؤنس جاری کیا ہے اور جب ہمارا وفد سیکرٹری ہیلتھ یا خیبر پختونخواہ کے دوسرے اعلی حکام سے ملتے ہیں تو خزانہ خا لی ہے کا بہانہ بناتے ہوئے ہمارے اس جائز مطالبے کو مسلسل پس پُشت ڈال رہے ہیں جو ہمارے غریب ملازمین کیساتھ ظلم و ذیادتی ہے حالانکہ ہم اپنے ہسپتالوں میں ان ڈاکٹروں سے ذیادہ کام اور ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ایجنسی میں تین روز تک احتجاج کیا جائے گا اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائے گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...