شبقدر ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

شبقدر ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

شبقدر(نمائندہ خصوصی ) صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح تحصیل شبقدر میں بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کا ہیلتھ الاونس نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتاک حکومت کے خلاف نعرے بازئی مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل شبقدر میں بھی محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین کی جانب سے کام چھوڑ ہرتال کا سلسلہ جاری رہا اس حوالے سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کی جانب سے کام چھور ہڑتال کیا کیا کلاس فور ملازمین کے صدر کفایت اللہ نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ الاونس ہمارا بنیادی حق ہے اور حکومت ہمیں اپنے حق سے محرو م کر رہی ہے جو کہ ہمارے ساتھ مکمل ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہمیں ہیلتھ الاونس جاری کرے بصورت دیگر ہم اپنا ہڑتال جاری رکھے گے اور اپنے کاموں سے بائیکاٹ تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہ کریں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...