تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ اور عمران خان پر توہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اور عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ ہم نے آپ کو تحریری جواب دائر کرنے کا حکم دیا تھاجس پر انور منصور نے کہا کہ پہلے طے کیا جائے کہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار بھی ہے کہ نہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے دائرہ اختیار چیلنج کرنے پرعمران خان کے وکیل سے کہا کہ اگر سماعت کا اختیار نہیں تو پھر کیا ہمیں گالیاں نکالی جاتی رہیں گی۔

دائرہ اختیار چیلنج

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...