ذوالفقارعلی بھٹو کا یوم وفات،آج سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم وفات پر چار اپریل کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیاگیاہے۔صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہاگیاہے 4 اپریل کوسندھ کے تمام سرکاری دفاتراورسکولز بند رہیں گے۔چار اپریل کوسندھ کے خودمختار اداروں،بلدیاتی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ذوالفقارعلی بھٹو کی یوم شہادت کے موقع پرتقریبات میں شرکت کیلئے قافلے گڑھی خدابخش پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔