پیپلز پارٹی کے جیالے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیں،مظہربھٹی

پیپلز پارٹی کے جیالے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیں،مظہربھٹی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی پی23میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہونے والے امیدوار مظہر بھٹی اور ناصر حطار نے پیر کے روز اپنے مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 18اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کا بائی کاٹ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے قائدین آصف علی زرداری اور دیگر کیخلاف جو گھٹیا اور بے بنیاد زبان استعمال کرتے ہوئے الزامات لگائے ہیں تمام جیالوں کو بی بی کے خون کی قسم ہے کہ وہ اس ضمنی الیکشن کا بائی کاٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی شکست کو یقینی بنائیں اور شہید بی بی کی قبرکو سکون دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالے متحد ہیں اور انشا ء اللہ آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...