پنجاب میں بچیوں کی تعلیم پر کھوکھلے نعرے لگائے جاتے ہیں،شیخ نثاراحمد

پنجاب میں بچیوں کی تعلیم پر کھوکھلے نعرے لگائے جاتے ہیں،شیخ نثاراحمد

اٹک (نمائندہ پاکستان )پنجاب میں بچیوں کی تعلیم پر کھوکھلے نعرے لگائے جاتے ہیں ،موجودہ نظام تعلیم پڑھی لکھی قوم پید انہیں کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار بلدیہ اٹک کے کونسلر شیخ نثار احمد نے ایلیمنٹری سکول مہر پورہ غربی کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ ڈے کے موقع پر کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے شق ہے کہ جودنیا ہمیں ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی وہ ہماری دشمن ہے اور ان کی یہ خواہش پوری کی جا رہی ہے ،گورنمنٹ آف پنجاب کی تعلیم کش پالیسیاں اپنی جگہ اور افسران کی بادشاہی اپنی جگہ ہے اگر یہی حال رہا تو تعلیم کی شرح 16فیصد سے کم ہو کر5فیصد رہ جائے گی جو کہ قوم کے معماروں کے تعلیمی حق پر بہت بڑا ڈاکہ ہو گا اور آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی انہوں نے ایلیمنٹری سکول کی ہیڈ مسٹریس عابد ہ رحمان کی سکول کیلئے تعلیمی خدمات کو بہت سراہا ہے اور ان کی انتھک محنت پر ان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...