15اپریل کو مسلم لیگ (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا:شیخ رشید
واہ کینٹ(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15اپریل کو مسلم لیگ (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا۔اپریل کا مہینہ سیاسی اعتبار سے نہایت ہی اہم ہے۔پانامہ پر مخالف فیصلہ آنے پر نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ ماڈل ایان علی ڈیل کے ذریعے باہر گئی۔اور ڈیل کے ذریعے ہی آصف علی زرداری اور شرجیل میمن پاکستان آئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈیل کے حمام میں سارے ننگے ہیں ۔بد قسمتی سے پاکستان کو لوٹنے والے اس قدر مضبوط ہیں کہ انھیں پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔اس وقت پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گذر رہا ہے۔اور انشاء اللہ پاکستان آگے بڑھتا اور ترقی کرتا رہے گا۔