نزہت عامر ن لیگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر ،شاہین حبیب اللہ جنرل سیکرٹری نامزد
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے سینٹر نزہت عامر کو مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدر نامزد کر دیا ہے جبکہ شاہین حبیب اللہ کو خواتین ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے ۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ اس سے قبل نزہت عامر خواتین ونگ کی مرکزی چیف آرگنائز ر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں جبکہ شاہین حبیب اللہ صوبہ خیبرپختونخواہ کی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری کے طور پر کام کررہی تھیں۔