نسٹ کے طلباء نے سٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ میں ڈیزائن چیلنج جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

نسٹ کے طلباء نے سٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ میں ڈیزائن چیلنج جیت کر پاکستان ...

اسلام آباد(پ ر)کیلیفورنیا، امریکہ میں منعقد ہونیوالے ڈیزائن ، چیلنج میں NUSTسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس (SEECS) کے طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ NUSTکے طلباء نے پوری دنیا میں اس مقابلے میں حصہ لینے والی 9ٹیموں کو شکست دی۔اس مقبالے کا مقصد گھروں میں بوڑھے ہونیوالے افراد کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے ڈیزائن پراجیکٹس اور پراڈکٹس تیار کرنا تھا۔فائنل سال کا پراجیکٹ جس کا ٹائٹل 145TAME146 (Tremor Acquisition and Minimization)تھا جسے NUSTکے تین طلباء اویس شفیق، حوریہ انعم اور ارسلان جاوید نے ڈیزائن کیا فائنل کیلئے منتخب ہوا۔ TAMEایک پہنی جانیوالی مشین ہے جو رعشہ کے مریضوں کے رعشہ کو ختم کرتا ہے اور وہ روزمرہ کے کام باآسانی سرانجام دے سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...