کھیل اور تعلیم دونوں لازم و ملزوم ہیں، ایمان طاہر

کھیل اور تعلیم دونوں لازم و ملزوم ہیں، ایمان طاہر

اٹک (نمائندہ پاکستان ) کھیل اور تعلیم دونوں لازم و ملزوم ہیں دنیا کے تر قیاتی معاشروں کی بنیاد انہی کے ذریعے ممکن ہو ئی دونوں میں توازن کر کے قائم کر کے نوجوان صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و تر قی میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے پی سی بی گراؤنڈ اٹک میں ایک چیر ٹی میچ کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو نقد انعام اور ٹرا فیاں تقسیم کیں اس موقع پر چیئر مین یو نین کونسل سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ ، سٹی صدر مسلم لیگ کونسلر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ، کونسلر شیخ نثار احمد ، خاتون کونسلر مسز جعفری، ڈسٹرکٹ کر کٹ ایسوسی ایشن کے نما ئندگان ملک ظہیر احمد اور شاہد بیگ کے علاوہ کر کٹ کے شا ئقین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کر کٹ ایسو سی ایشن کے شا ہد بیگ اور سٹی صدر مسلم لیگ حا جی محمد اکر م خان نے بھی خطا ب کر تے ہو ئے میجر طا ہر صادق کی ضلع اٹک میں تعلیم ، صحت ، کھیلوں ، روزگار کی فرا ہمی اور دیگر شعبوں میں کی جا نے والی گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ آج وہ یہ جس گراؤنڈ میں موجود ہیں وہ ان کے والد نے بنا یا تھا پورے پنجاب میں ان کے والدسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کا تعلیم اور روزگارکی فرا ہمی کے حوالے سے ریکارڈ ہے 2008ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آتے ہی ضلع اٹک کے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ہمارے دور میں دیئے جا نے والے مستحق طلبا ء و طالبات کو تعلیمی وظا ئف ختم کر دیئے نوجوان اس ملک کافخر ہے میجر طاہر صادق کے دور میں کروڑوں رو پے کی لا گت سے تعمیر ہو نیوالے جناح پا رک میں اس وقت کو ئی لا ئیٹ نہیں ہے نہ ہی تفریح کے لئے آنے والوں کو کوئی سہو لت میسر ہے میجر طا ہر صادق اور ہمارا ویژن ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انہیں تعلیم کے ساتھ روزگار بھی فراہم کیا جا ئے تحریک انصاف کے قائد عمران خا ن کے ساتھ بھی ہم نے جو اتحاد قائم کیا ہے اس میں یہ چیز شامل ہے کہ اقتدار ملنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا ئے گا انہو ں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور کھیل میں توازن رکھیں کیو نکہ انہو ں نے آئندہ اس ملک کی بھا گ دوڑ سنبھا لنے کے علاوہ لیڈر بھی بننا ہے انہو ں نے ملک ظہیر کی کھیلوں کی تر قی کے لئے کی جا نے والی کا وشوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انہیں جو بھی تعاون در کار ہو گا فراہم کیا جا ئے گا انہو ں نے کہا کہ آج وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں آئیں ہیں ان کے دونوں بچوں نے الگ الگ ٹیموں میں شامل ہو کر کر کٹ کا شا ندارمظا ہر ہ پیش کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...