اخبار فروش یونین سٹی چکوال کے عہدیداروں کی حلف برادری7اپریل کو ہوگی

اخبار فروش یونین سٹی چکوال کے عہدیداروں کی حلف برادری7اپریل کو ہوگی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اخبار فروش یونین سٹی چکوال کے عہدیداروں کی حلف برادری تقریب 7اپریل کو اڑھائی بجے بعد دوپہر ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر کریں گے۔ جبکہ اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی عہدیداروں سے حلف لیں گے۔ اخبار فروش یونین کے صدر مرتضیٰ عاصی ، سیکرٹری جنرل ثقلین یاسین، ضلعی صدر ملک غلام علی، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود اور صدر پریس کلب ارشد محمود عباسی پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...