پی ٹی آئی اپنے تبدیلی کے منشور سے پیچھے نہیں ہٹے گی،علی ناصر بھٹی

پی ٹی آئی اپنے تبدیلی کے منشور سے پیچھے نہیں ہٹے گی،علی ناصر بھٹی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک ضلع چکوال کے سیکرٹری جنرل علی ناصر بھٹی نے پی ٹی آئی ضلع چکوال کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ترحدہ کے مقام پر بھرپور انداز میں عمران خان کے جلسے کو کامیاب بنایا اور اس جلسے سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل سلطان سرخرو کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے میں پارٹی کے جھنڈوں نے ایک سماں باندھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اپنے تبدیلی کے منشور سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...