نوربیگم میموریل سوسائٹی کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے مریضوں میں کھانا تقسیم

نوربیگم میموریل سوسائٹی کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے مریضوں میں ...

دینہ(تحصیل رپورٹر)نوربیگم میموریل سوسائٹی کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے مریضوں میں کھانا تقسیم۔ مرہم مستحق نادار مریضوں کے لیے ادویات فراہمی کی بھی ہر ممکن کاوش کر رہا ہے سلطان محمود خان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نور بیگم میموریل سوسائٹی کی جانب سے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں مریضوں میں کھانا پیش کیا گیا مرہم کے بورڈ ممبر سلطان محمود خان آف نور محلہ دینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرہم مستحق نادار افراد کے لیے ادویات فراہمی کو بھی ممکن بنانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر تا رہے گا مخیر حضرات کو انسانی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کوشش کرنا چاہیے تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے کے تشکیل کا فرض ادا کر سکیں اللہ تعالی نیک کاموں میں بندوں کو ہمت دیتا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...