پیپلز پارٹی قائدین نے اصولوں کی خاطر قربانیاں دیں،اشعر حیات

پیپلز پارٹی قائدین نے اصولوں کی خاطر قربانیاں دیں،اشعر حیات

اٹک (نمائندہ پاکستان )پیپلز پارٹی ایک تحریک ہے ، قائدین نے اصولوں خاطر جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں ، جمہوریت کی بحالی آمریت کے خاتمے کے لئے ہمارے قائدین نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ، بین الاقوامی ظالمانہ قوتوں نے ایک منظم منصوبہ کے تحت فخر ایشیا ء ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے تخت دار پر چڑھا کر شہید کرا دیا ، کوئی طاقت پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کراسکتی ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیپلز پارٹی سردار اشعر حیات آف حسن ابدال نے ضلعی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنونشن سے جنر ل سیکرٹری خالد خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ اشتیاق احمد ، داؤ د غیور، نصیر خان جدون ،محمد فاروق ، سردار افتخاراحمد ، علی اخوانزادہ، رانا شوکت علی خان، سید الطاف شاہ، خدمت اعوان ایڈووکیٹ، حاجی آصف اجمل خان آف حمیدنے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک جلیل احمد، سردار ظہیر احمد خان، سٹی صدر لالہ محمد فردوس ، محمد افسر خان کے علاوہ کثیر کارکنان موجود تھے ، مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں ، قائدین کے ایک اشارے پر جانوں کے نذرانے پیش کرسکتے ہیں پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ، ہمارا مقابلہ آئندہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے ہو گا 2008کے الیکشن میں جس طرح پارٹی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی کے ریکارڈ توڑیں گے ، اب جیالے گھروں سے نکل آئے ہیں ضلع اٹک پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا ، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں کارکنوں کو مشاورت سے عہدیدار بنائیں گے کسی کارکن سے زیادتی نہیں ہو گی ، عمران خان وزیر اعظم بننے کے جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پوری نہیں ہو گی ان کو سیاست کا کوئی پتہ نہیں وہ صبح و شام اپنا بیان بدل رہے ہیں جلد ہی ضلع اٹک میں تمام تنظیمیں مکمل کر لی جائیں گی ، ہم نے مشکل حالات میں بھی پارٹی کاز کے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...