مرغبانی،مویشی پانے سے معیشت مضبوط ہوگی،کمال ناصر

مرغبانی،مویشی پانے سے معیشت مضبوط ہوگی،کمال ناصر

دینہ(تحصیل رپورٹر)مرغبانی ، مویشی پالنے سے معاشرتی ترقی اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی ، سید محمد کمال ناصر، کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے IVERMETINٹیکوں کی مہم تحصیل دینہ ، سوہاوہ کی ہر یونین کونسل میں 31مارچ تک مکمل ، ناکافی سہولیات کے با وجود محکمہ لائیو سٹاک کے ہر ذمہ دار نے انتہائی جانفشانی سے عملی آگہی بھی دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپتی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل دینہ سوہاوہ سید محمد ناصر کمال سے میڈیا نے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے IVERMETINٹیکوں کی مہم کو 31مارچ تک مکمل کر لیا گیا۔ مرغبانی ، مویشی پالنے سے عام آدمی معاشرے اور ملک کو کیا کیا مفاد پہنچے گا ، شعوری آگاہی دی گئی۔ سید محمد ناصر کمال نے مزید بتایا کہ سلاٹر ہاوسز میں ذبح کرنے والے جانوروں کو باقاعدہ ڈاکٹرز چیک کر رہے ہیں ۔ اس امر کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے کہ صحت مند گوشت کی فراہمی ہو۔ کانگو وائرس سے بچاؤ مہم کو احسن طریقہ سے انجام دینے پر سوہاوہ، دینہ کے عوام اور سماجی زعماء نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سید محمد کمال ناصر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...