سی ڈٰ اے مسیحی ملازمین کیلئے ایسٹر الاؤنس منظور،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے لیے انکے مذہبی تہوارایسٹر کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کے لیے ایسٹر الاؤنس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ 06اپریل 2017 ء بروز جمعرات نان گزیٹیڈ ملازمین کو ایک موجودہ بنیادی تنخواہ، گزیٹیڈ ملازمین کو آدھی بنیادی تنخواہ اور مسٹررول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پے سکیلز کے مطابق الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی۔