نائب تحصیلدار لاوہ ندیم گوہر کا فتح جنگ تبادلہ ،ملک نثار نئے تحصیلدار لاوہ تعینات
لاوہ(تحصیل رپورٹر) نائب تحصیلدار لاوہ ندیم گوہر کا لاوہ سے فتح جنگ تبادلہ۔ملک نثار احمد نئے نائب تحصیلدار لاوہ تعینات، تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار لاوہ ندیم گوہر جوکہ لاوہ میں بطریق احسن فرائض سر انجام دے رہے تھے ان کا تبادلہ لاوہ سے فتح جنگ ہوگیا جہاں انہوں نے بطور نائب تحصیلدار جوائننگ کرلی ہے۔موصوف نہیات ایماندا ر اور فرض شناس آفیسر کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ان کی دوران سروس علاقائی خدمات قابل ستائش ہیں جبکہ ملک نثار احمد فتح جنگ سے بطور نائب تحصیلدار لاوہ تعینات ہوگئے ۔قبل ازیں ملک نثار احمد نائب تحصیلدار تلہ گنگ بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔