جہلم، مدرسے میں زنجیروں سے جھکڑا بچہ بازیاب ،انچارج گرفتار

جہلم، مدرسے میں زنجیروں سے جھکڑا بچہ بازیاب ،انچارج گرفتار

جہلم (بیورو رپورٹ) مدرسے میں زنجیروں سے جھکڑا بچہ بازیاب بچے کو شرارتوں اور بھاگ جانے پر باندھا ہوا تھا زنجیروں سے باندھے بچے کی عمر آٹھ سال منڈی بہا والدین کا رہائشی ے پولیس تھانہ سول لائن نے انچارج پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پویس کواطلاع ملی کہ میدان پاکستان جہلم میں واقع مدرسے پڑھنے والے بچوں کو باندھا ہوا ہے جب پولیس نے چھاپہ مارا تو مدرسے کے سربراہ حافظ مستنصر جاوید کے بیڈ کے ساتھ ٹانگوں میں زنجیریں لگا کر باندھا ہوا تھا پولیس نے بچے مدرسے کے سربراہ کو زنجیروں تالوں سمیت تھانہ سول لائن جہلم میں منتقل کردیا اور سربراہ کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے کی دفعہ 342 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...