میزان بینک او ر ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

میزان بینک او ر ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے ملک کے سب سے بڑے انٹر بینک پیمنٹ نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والے ادارے ون لنک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک اور ون لنک پاکستان کی پہلی پے منٹ اسکیم پے پاک برانڈڈ ڈیبٹ کارڈ متعارف کرائیں گے۔ پے پاک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرنے کا مقصد بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا متبادل مقامی سسٹم فراہم کرنا ہے۔ُ ٓپاکستان کے ہر شہری کیلئے موئثر اور آسان پیمنٹ سروس کے ذریعے پے پاک ڈیبٹ کارڈ نہ صرف ملک بھر میں موجود اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیلز( POS) تک صارفین کی آسان رسائی کو ممکن بنائے گابلکہ اس سے حکومت کے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے کے مقصد کے تکمیل ہوگی۔اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہاکہ پے پاک ڈیبٹ کارڈ کا اجراء ایک بہترین قدم ہے اوراس سے انشاء اللہ ملک میں ادائیگی کے نظام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پلاسٹک منی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور پاکستان میں مالیاتی خدمات تک رسائی کو توسیع ملے گی ۔ عارف الاسلام نے کہاکہ میزا ن بینک پاکستان کے ہر شہری تک ادائیگی کے نئے نظام کے فوائد منتقل کرنے پر خوش ہے۔ اس موقع پر ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب آگراوالا نے کہاکہ ہم میزان بینک کے پے پاک ڈیبٹ کارڈ کے اجراء کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں جس کا مقصد موئثر اور آسان پیمنٹ سروس کے ذریعے ملک کی پسماندہ اور نان بینک آبادی کو مالیاتی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...