پی ٹی سی ایل نے ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ جیت لیا

پی ٹی سی ایل نے ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ جیت لیا

کراچی (پ ر) اپنی ترقی پسند صنفی پالیسیوں اور کام کی جگہ پر خواتین کو بااختیار بنانے کے بہترین طریقوں کے اعتراف میں ، پی ٹی سی ایل کو انٹرنیشنل ویمن ڈے کانفرنس پر ’’ EFP ایوارڈ فار ایکسیلینس ان ویمن ایمپاورمنٹ 2017 ء‘‘ سے نوازا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی شراکت میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان(EFP) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق ، یہ ایک عام خیال ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے فوائد صرف انہی کو پہنچتے ہیں ، لیکن یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ مکمل طور پر بااختیار اور مصروف خواتین کا فائدہ پورے معاشرے کو پہنچتا ہے۔اس تقریب کی اعزازی مہمانِ امریکہ کی قونصل جنرل گریس شیلٹن Grace Shelton کے ساتھ ساتھ مشترکہ طور پر پنجاب کی فنانس منسٹر عائشہ غوث تھیں ، جبکہ تقریب کی صدارت وزیر مملکت اور چیئر پرسن برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) ماروی میمن نے کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...