کراچی :رینجرز کی کارروائیاں 8ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

کراچی :رینجرز کی کارروائیاں 8ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 8ملزمان گرفتار کر لیے،جو بھتا خوری، سہولت کاری سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں،ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔رینجرز نے بلوچ کالونی میں کاروائی کرکے ملزم عدیل عرف ناکا کوگرفتار کرلیا، ملزم عدیل کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے،لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے 2 ڈکیت شہزاد اور وکاش پکڑے گئے ۔سپرمارکیٹ اور محمودآباد سے 5 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، گرفتار6 ملزمان کو پولیس اور 2 کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...