ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہ دینے پر محکمہ صحت صوابی کے درجہ چہارم ملازمین کی ہڑتال

ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہ دینے پر محکمہ صحت صوابی کے درجہ چہارم ملازمین کی ...

صوابی( بیورورپورٹ)ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہ دینے پر محکمہ صحت صوابی کے درجہ چہارم ملازمین کی ہڑتال شروع کر دی۔ اس سللے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیاجب کہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا آل درجہ چہارم ہیلتھ کے صدر اکرام اور شاہد محمود کا کہنا تھا کہ ایچ پی اے الاؤنس نہ دینے پر درجہ چہارم ملازمین کی ہڑتال جاری رہے گی درجہ چہارم ملازمین محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا اس لئے حکومت کو جلد از جلد ہمیں انصاف فراہم کرنا چاہئے تاکہ ہمارے محرومیوں کاا زالہ ہو سکے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...