پورن میں جمعیت کی صد سالہ عالمی اجتماع کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی

پورن میں جمعیت کی صد سالہ عالمی اجتماع کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی

پورن(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام شانگلہ کے زیر اہتمام شانگلہ کے تحصیل پورن میں صد سالہ اجتماع کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں جمعیت میں پورن کے عوام اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنان نے شرکت کی ریلی جمعیت علماء اسلام ضلع شانگلہ کے رہنما محمد زاہد کی قیادت میں الوچ بازار سے ہوتے ہوئے جمبل تک اور جمبل سے سینیلہ اور سینیلہ سے ہوتے ہوئے چوگا پہنچ گئی اور چوگا بازار سے واپس الوچ بازار میں پر امن طور پر ختم ہوئی ریلی میں سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئے اور تقریباََ پورن سب ڈویژن کے تمام بازاروں میں پولیس نے اپنے فرائض انجام دئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما محمد زاہد نے میڈیا کے نمائندوں سے گتفگوکرتے ہوئے کہا کہ صد سالہ اجتماع اس ملک میں سیکولر قوتوں کے خلاف مذہبی لوگوں کے قوت کا مظاہر ہ کرنا ہے اور اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ اجتماع کی کامیابی کیلئے شانگلہ میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ شانگلہ سے ایک بڑا قافلہ روانہ ہوگاانہوں نے کامیاب ویلی کے انعقاد پرجمعیت علماء اسلام تحصیل پورن کے امیر مولانا محمد اسلام اور جنرل سکرٹری ضلع شانگلہ مولانا نظام الدین کو مبارکباد دی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...