مٹہ میں ناروا لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ کیخلاف مظاہرہ
مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) جماعت اسلامی مٹہ کے زیر اہتمام مٹہ اور مضافات میں ناروا لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ کی خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی ذمہ دار احکام اپنا قبلہ درست کریں ورنہ عوام کی سمندر سڑکوں پر نکل ائیگی جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اور حکومتوں پر ہوگی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی مٹہ تحصیل کے زیر اہتمام مٹہ چپریال بہا اور دیگر علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈ شڈنگ اور اوربلنگ کی خلاف مٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جو مٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر ایک احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی مٹہ محمد عالم سید اظہار اللہ باچازادہ اور دیگر نے کہا کہ مٹہ اور دیگر علاقوں میں عوام ناروا لوڈ شڈنگ اور بجلی کی بلوں میں اضافے اور بغیر کوئی وجہ جرمانوں سے تنگ اچکی ہے اور اج ہم ذمہ دار احکام اور محکمہ واپڈا سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ورنہ پھر عوام کی سمندر سڑکوں پر نکل کر ان لوگوں کی قبلہ خود درست کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہوگی مظاہرے میں ناروا لوڈ شڈنگ اور وپڈا کی خلاف نعرے لگائے گئے ۔جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مٹہ سے کامیاب مذکرات بھی ہوئے جس میں محمد عالم ودیگر بھی موجود تھے۔