تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ،جمعہ خان

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ،جمعہ خان

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم این اے مسعود عباس خٹک اور ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ترک کردے پی ٹی آئی حکومت صرف نام کی تبدیلی لاچکی ہے عوام بنیادی مسائل کوترس رہے ہیں نوشہرہ کلاں کے وزیراعلیٰ کا نام نہاد شمولیتی پروگرام ٹوپی ڈرامہ تھا تقریب میں کوئی بھی اے این پی کارکن نے پی ٹی آئی میں شمولیت نہیں کی بلکہ وہ سارے سرکاری ملازمین تھے جنہوں نے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ایک جھوٹی شمولیتی تقریب منعقد کرائی ان خیالات کااظہارانہوں نے لال کرتی نوشہرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے عمر مختیار، شہریار، آفرین، سید محمد جبکہ پیپلزپارٹی کے ظہورخان، مبین خان، محمود حسین، اقلیتی برادری کے راہول کمار، آنندعرف کاکا، شورج، عاطف، انتھونی، امتیاز، ہابل، راجہ، سلامت اور عابد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ملک آفتاب خان نے بھی خطاب کیا مسعود عباس خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی صرف نام کی تبدیلی ہے پی ٹی آئی کا عوامی فلاحی منصوبوں سے کوئی سرورکار نہیں ان کو صرف اپنی کمیشن اور جیبیں بھرنے کا شوق ہے نوشہرہ میں نوتعمیر شدہ قاضی میڈیکل کمپلیکس پر صوبائی حکومت اپنی سیاست چمکارہی ہے حالانکہ یہ گزشتہ ادوار میں اس کی منظوری ہوئی تھی اب عمران خان اور وزیراعلیٰ نے واویلامچاکر اس کاافتتاح تو کردیا لیکن قاضی میڈیکل کمپلیکس نہ تو کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ کوئی علاج معالجے کی سہولت موجود ہے قاضی میڈیکل کمپلیکس کا پورا عملہ سالوں سے مفت تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور ہسپتال میں فارغ بیٹھے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہارس ٹریڈنگ پر اترآئی ہے بلدیاتی نمائندوں پر فنڈ کردی ہے اور فنڈ کے عوض پی ٹی آئی میں شمولیت کی شرط رکھ دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...