تعلیم کے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں ،حمایت اللہ مایار

تعلیم کے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں ،حمایت اللہ مایار

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )ضلع مردان کے ناظم اعلیٰ اے این پی ضلعی صدر حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ علم پیغمبروں کا میراث ہے۔ لیکن اس سے فائدہ غیروں نے اٹھایا اور یہی ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہے کمپیوٹرائزڈ دور میں جدید تعلیم حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ دی ریفلکس سنٹر آف ایجوکیشن کے افتتاح کے دوران کیا اس موقع پر سکول کے چیف ایگزیکٹیو نیاز علی خان یوسفزئی ، ڈائریکٹر اخلاق حسین، فضل رازق ، اورنگزیب خان، جواد خان، خالد حسین اور مفتی فضل اللہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سخت ضرورت ہے۔ تعلیم کے زریعے ہمیں اپنے رسول ﷺ کی پہنچان کرسکتے ہیں۔ تعلیم ہمارے آئندہ نسلوں کا زیور ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت ہماری بنیادی حق ہے۔ تعلیم حاصل کرنامرد اورخواتین دونوں پر فرض ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہم خواتین کے تعلیم پر توجہ نہیں دیتے انکی وجہ سے اکثر گھروجاڑ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تعلیم سے انسان اعلیٰ مسلمان بھی نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رسول ﷺ کے احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے پر زور دیں۔ آخر میں سب مہمان خصوصی نے سکول کے لائبریری کیلئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...