عوام کی بے لوث خدمت زندگی کا مشن ہے ،بخت بیدار خان

عوام کی بے لوث خدمت زندگی کا مشن ہے ،بخت بیدار خان

چکدرہ( نمائندہ پا کستان)قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بخت بیدارخان نے کہاہے کہ عوام کی خدمت ان کی زندگی کامشن اور سیاست کامحورہے،گل آباد دیر لوئرمیں 25 کروڑروپے کی خطیررقم سے بننے والے اسحاق شہید گرلزڈگری کالج آدینزئی گل ابادکے تعمیراتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پرگزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقہ سے بے روزگاری ختم کراناان کی ترجیح ہے اور ان کی وزارت کے چار ماہ کی قلیل مدت میں 15 سو تعلیم یافتہ نوجوانوں سمیت علاقہ کے درجنوں لوگوں کو روزگارملاتھالیکن ترقی دشمن قوتوں کی سازشوں کے نتیجے میں ان سے وزارت چھینی گئی جس سے ڈویژن بھرمیں ترقہ کاپہیہ رک گیا،بخت بیدارخان نے کہاکہ اپنے خلاف بدعنوانی کے لگے بے بنیادالزامات کے ثبوت مانگنے کے کے لئے انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہرجانے کامقدمنہ دائر کیاتھامگرتین سال میں وہ ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے البتہ سپیکر اسد قیصر کی قیادت حکومتی وزراء ان کے گھر بطورجرگہ آئی اور انہوں نے پختون روایات کے مطابق انہیں معاف کردیاہے،بخت بیدارخان نے کہاکہ ان کے بھائی کے نام سے بننے والاکالج ان تمام شہداء کے نام ہے جوان کے بھائی کے ساتھ شہید ہوگئے تھے،انہوں نے کہا سانام ڈیم اور چکدرہ بائی پاس جیسے ترقی کے منصوبوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں تاہم کوئی کچھ بھی کریں یہ منصوبے پایہ تکمیل ہوکررہیں گے،انہوں نے کہاکہ سانام ڈیم منصوبہ کے لئے ایک ارب روپے منظورہوچکے ہیں اوراس سے دوہزارایکڑاراضی سیراب ہونے سمیت سینکڑوں لوگوں کو روزگارفراہم ہوگا،پرنسپل گل آباد کالج وسابق چیئرمین ملاکنڈ بورڈ محمد آیاز خان،ایکسیئن سی اینڈڈبلیو سمیع اللہ کنڈی،سلطان شیر،شمس القمر۔ ابرار باچہ ، ڈاکٹر محمد رحیم۔ سمیت کئی دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیاایکسیئن سی اینڈڈبلیونے اپنے خطاب میں کہاکہ 35کنال اراضی پر بننے والے اس کالج کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس میں اکیڈمک بلاک ،پرنسپل بلاک ،کیفے ٹیریااور طالبات ہاسٹل تعمیر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کٹ گاڑیوں کے پکڑدھکڑ کے خلاف ایک قرارداد پیش کی کہ انتظامیہ پولیس غریب عوام کو خودکشی اور انتہاپسندی کی طرف لے جانے کے کوشش نہ کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...