سخاکوٹ ،اے سی درگئی کا بازار کا اچانک دورہ

سخاکوٹ ،اے سی درگئی کا بازار کا اچانک دورہ

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر درگئی کا درگئی بازار میں چھاپے، دکانداروں کے نرخ نامے، روزمرہ استعمال کے اشیاء اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔بعد ازاں درگئی ہسپتال اور سخاکوٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ عوام کا اے سی درگئی کی کاوشوں اور چیک اینڈ بیلنس پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر درگئی پیر محمد محسود نے درگئی بازار میں دکانداروں، ہوٹلوں، نان بائیوں اور اشیاء ضروری کی فروخت کرنے والوں پر اچانک چھاپہ مارتے ہوئے کئی افراد کو بھار ی بھر جرمانہ کیا جبکہ کئی اافراد کو وارننگ کی۔ انہوں نے سرکاری نرخ نامہ واضح اور صاف جگہ پر اویزاں کرنے، سرکاری نرخ نامے پر مکمل عمل در آمد کرنے اور صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں کئی دکانداروں کو جرمانہ کیاجبکہ کئی ایک کو وارننگ دی۔بعد ازاں انہوں نے درگئی اور سخاکوٹ کے ہسپتالوں کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پر عوام کو ملنے والی طبی سہولتوں ، صفائی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل کی ڈیوٹی کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کیلئے ہم کمر بستہ ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔ہر ایک کو قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے چاہئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...