چارسدہ میں جمیعت کے عالمی اجتماعی کے حوالے سے کشتی ریلی

چارسدہ میں جمیعت کے عالمی اجتماعی کے حوالے سے کشتی ریلی

چارسدہ (بیورورپورٹ) دنیا کی تاریخ کی انوکھی ریلی ۔ جمعیت طلباء اسلام چارسدہ کاعالمی اجتماع عام کے حوالے سے دریائے کابل میں چارسدہ سے نوشہرہ تک شاندار کشتی ریلی کا انقعاد ۔ ریلی کی قیادت ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ، سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق ، ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان اور مولانا مثمر شاہ کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت طلباء اسلام چارسدہ کے عہدیداروں قاری عادل شاہ ، قاری حضرت عثمان صابر ، قاری مجاہد خان ، قاری عثمان ، قاری توصیف ، قاری عباس احمد اور شہریار خان کی کوشش اور دن رات محنت بالاآخر کار رنگ لے آئی اور جے یو آئی کی طلباء ونگ تاریخ کی پہلی کشتی ریلی کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق ، ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان اور سابق ایم پی اے مولانا مثمر شاہ نے کشتی ریلی کی قیادت کی ۔ 30کشتیوں میں سوار جمعیت طلبا ء اسلام کے سینکڑوں جوشیلے کارکن فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے دریائے کابل میں چارسدہ سردریاب سے روانہ ہوگئے اور دو گھنٹے میں نوشہرہ اضاخیل پہنچ گئے ۔ جہاں پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ، سابق سینٹر راحت حسین اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبد الجلیل جان نے ریلی کا استقبال کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...