شانگلہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین بے قاعدگیاں اور گھپلوں کا انکشاف

شانگلہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین بے قاعدگیاں اور گھپلوں کا ...

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین بے قاعدگیاں اور گھپلوں کا انکشاف بی ائی ایس پی فارمز منظور نظر افرادکو دیئے گئے تھے غریب اور نادار لوگوں کی حق تلفی ہوئی ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم اس وقت پیپلز پارٹی حکومت نے ایم این اے۔ایم پی اے۔سنیٹرز کود ئیے تھے جنہوں نے ان فارمز کو اپنے پارٹی ورکروں کو دئے ہر سیاسی پارٹی کے ورکروں نے اپنے عزیزوقارب اورمنظورنظراورغیرمستحق لوگوں میں بانٹ دئے ۔اور بعض جگہوں میں یہ فارم پانچ سو سے لیکر دوہزار تک فروخت کر دئے اسی طرح مستحق اور نادار لوگ اس سکیم سے محروم رہ گئے ہیں۔غیرمستحق اور سامراج لوگوں ان غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈال دیا ہے اور پروگرام کا مزاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت انہیں ماجب دے رہی ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ غریبوں کی فلاح کیلئے متعارف کرایا ہے جسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ہولڈر کو دینے کا عندیہ دیا ہے جو ایک ظلم کے اوپر دوسرا بڑاظلم ہوگا عوامی سماجی اور فلاحی حلقوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نئے صاف وشفاف سروے کرنے اور غیرمستحق سے ریکوری کر کے غریب نادار مستحق کو بی ائی ایس پیء اور صحت انصاف کارڈ دا جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...