رائلٹی ،پروڈکشن بونس فنڈ کی بندش پر گورنمنٹ کنٹرکٹرز کاپارہ چڑھ گیا

رائلٹی ،پروڈکشن بونس فنڈ کی بندش پر گورنمنٹ کنٹرکٹرز کاپارہ چڑھ گیا

کرک (بیورورپورٹ) رائلٹی ،پروڈکشن بونس فنڈ کی بندش پر گورنمنٹ کنٹرکٹرز کاپارہ چڑھ گیا ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی بندش سمیت پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ اعلان ،عملدرآمد جمعرات کو کیا جائیگا ،سوموار کے روز صدر منظور علی کی صدارت میں ایسوسی ایشن آفس میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رائلٹی ،پروڈکشن بونس فنڈ کی بندش سے متاثرہ درجنوں ٹھیکیداروں نے شرکت کی بعدازاں میڈیا کے نمائندوں کو اجلاس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے صدر منظور علی نے بتایا کہ تحصیل ناظم حاجی عبدالوہاب خٹک کی متعصبانہ رویے کی وجہ سے گذشتہ چھ ماہ سے درجنوں ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے کے بلز لٹکے ہوئے ہیں اور فنڈ لپس ہونے کی صورت میں ان کے واجب الادا کروڑوں روپے ڈوبنے کا بھی خدشہ ہے جس کے باعث متاثرہ ٹھیکیداروں نے احتجاجاّ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں بشمول جوڈیشل کمپلیکس پر فوری کام بند کرنے سمیت پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کرنے اورعدالت سے رجوع کرنے کی تجویزدی جن پر عملدرآمد اور اعلان جمعرات کے اجلاس میں کیا جائیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...