شانگلہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

شانگلہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں شانگلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ملازمین نے صوبائی حکومت سے فلفور ہیلتھ پروفشنل الاؤنس سمیت دیگر الاؤنس دینے کا مطالبہ کردیا ۔ضلع کے دیگر ہسپتالوں میں آج سے احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔ احتجاجی ملازمین نے گزشتہ روز اپنے دفتروں سے بائیکاٹ کردیا، مظاہرین میں ہسپتال کے کلاس فور۔ کلریکل سٹاف۔ائی ٹی سٹاف نے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے جس طرح ڈاکٹروں،نرسز اور پیرامیڈیکل کو ہیلتھ پروفشنل الاؤنس دیا ہے لیکن بدقسمتی سے کلاس فور ملازمین اور کلریکل سٹاف اس سے محروم رکھا گیا جوکہ سراسر ظلم ناانصافی ہے کلاس فور ملازم مہنگائی کے اس دور میں اپنے کم اور قلیل تنخواہوں میں اپنے زندگی کے اوقات انتہائی مشکل سے گزار رہے ہیں مظاہرہ میں طب اسلام اور ہومیو سٹاف کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا انہوں نے بھی مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی دیگر ہیلتھ سٹاف کی طرح مراعات دیئے جائے کیونکہ ہم بھی محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ہیں یہ ظلم اور اور ناانصافی کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ اعلی مراعات یافتہ طبقے کو مزید مراعات دی جارہی ہے اور کلاس فور اور کلریکل سٹاف کے لئے کچھ بھی نہیں دیا جارہا ۔مظاہرین نے صوبائی حکومت کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ہماری جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو ہم اپنے تین روزہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے تین مہینوں تک احتجاج کرینگے اور احتجاج کی صورت میں لانگ مارچ کرکے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے اپنا احتجاجی کیمپ لگائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...