بنچ اور باردونوں عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : جج شفیق احمد تنولی

بنچ اور باردونوں عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : جج شفیق احمد تنولی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شفیق احمدتنولی نے کہا ہے کہ بار اور بینچ لازم وملزوم ہیں اور دونوں عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور عوام کو انصاف تب حقیقی معنوں میں مل سکے گی جب دونوں میں انصاف کی فراہمی بارے ہم آہنگی ہو ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے صدر سید سجاد علی شاہ کاکاخیل، جنرل سیکرٹری قاضی نصیرالحق اور شاہد ریاض برکی نے بھی خطاب کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے تمام اراکین اور ججز نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی وکلاء کی مرہون منت ہے وکلاء کی تحریکوں میں نہ صرف اس ملک کے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی بلکہ ملک میں قانون، آئین اور جمہوریت کو بھی تقویت دی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...