10 لاکھ کی نقدی اور موبائل چھیننے والا ضمانت پر رہا

10 لاکھ کی نقدی اور موبائل چھیننے والا ضمانت پر رہا

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مشیر عالم ٗ جسٹس قاضی فائق عیسیٰ ٗ جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل بنچ نے شہری سے10لاکھ کی نقدی اوردوقیمتی موبائل سیٹ چھیننے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے ارشد حسین یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم نثارساکن ہنڈصوابی پرالزام ہے کہ اس نے 22جولائی 2016ء کوتھانہ تورڈھیرصوابی کی حدود میں مدعی آصف اللہ ساکن تورڈھیرکوگن پوائنٹ پریرغمال بناکر 10 لاکھ روپے اوردوموبائل سیٹ چھین لئے تھے ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...